نیویارک : سب وے سٹیشن میں نوجوان کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک

Published On 13 February,2024 09:45 am

نیویارک : (ویب ڈیسک) امریکی شہر نیویارک کے سب وے سٹیشن میں نوجوان نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق امریکی پولیس نے بتایا کہ سب وے سٹیشن میں نوجوان دوستوں کے درمیان کسی تنازع پر بحث جاری تھی کہ اچانک ایک شخص نے پستول نکال کر فائرنگ کردی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا، فائرنگ سے پانچ افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس نے سب وے سٹیشن حکام سے تفتیش اور مختلف علاقوں میں ملزم کی تلاش شروع کردی۔