لاہور: انسانی سمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث ملزم گرفتار

Published On 13 February,2024 10:40 am

لاہور: (دنیانیوز) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز ورک کی ہدایت پرانسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، انسانی سمگلنگ کے جرم میں ملوث ملزم محمد فیضان کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ 

حکام کے مطابق ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے شہری کو بیرون ملک بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے بٹورے،  ملزم نے خاتون کو ملازمت کا جھانسہ دے کر 40 لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کی ، ملزم پیسے وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا ، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ملزم کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔