لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سٹیٹ آف دی آرٹ آبشار خدمت مرکز کا افتتاح کر دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے خدمت مرکز کا دورہ کیا، انہوں نے ڈرائیونگ سیمولیٹر مشین میں بیٹھ کر ٹیسٹ ڈرائیو کی، محسن نقوی نے خدمت مرکز میں عوام کی سہولت کیلئے قائم کاؤنٹرز کا معائنہ کیا، خدمت مرکز کے مختلف حصے دیکھے اور شہریوں کیلئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا۔
محسن نقوی نے خدمت مرکز میں سیلف استعمال والی خودکار مشین کا بھی مشاہدہ کیا، وزیراعلیٰ نے خدمت مرکز میں شہریوں کے لئے بہترین انتظامات کو سراہا، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عثمان انور اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خدمت مرکز میں دو سیلف مشینیں بھی نصب کی گئی ہیں جہاں پر شہری خدمت مرکز میں فراہم کردہ سہولتوں سے استفادہ کر سکتے ہیں۔