اوباڑو: (دنیا نیوز) اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، مزید 3 افراد کو اغوا کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے گہرام خان گرگیج کے رہائشی تین افراد کو اغواء کیا، اوباڑو تحصیل سے ایک ہفتے کے دوران اغواء ہونے والوں کی تعداد 09 ہوگئی۔
ورثا کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے تینوں افراد کو اغواء کرکے کچے کا رخ کیا ہے، مغویوں کی جان کو خطرہ ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقع سندھ پنجاب کے سرحدی علاقے ماچھکہ تھانہ کی حدود میں پیش آیا ہے، مغویوں کی بازیابی کے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے۔