کراچی : ڈکیتی اوراقدام قتل کی وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

Published On 24 February,2024 10:20 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان رینجرزسندھ اور پولیس نے کراچی کےعلاقے پریڈی سٹریٹ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی، راہزنی اوراقدام قتل کی وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اورپولیس ، مزارقائد سے متصل علاقے پریڈی سٹریٹ میں معمول کی سنیپ چیکنگ کررہے تھے، مشتبہ موٹرسائیکل سوارکو روکنے کا اشارہ کیا توملزم نے پولیس اور رینجرز پر فائر کھول دیا، پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم زخمی ہوا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محبوب کے نام سے ہوئی ہے ، ملزم سے اسلحہ وایمونیشن برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم نے ڈکیتی،راہزنی،قتل،اقدام قتل، رینجرز اہلکارسپاہی رمضان شہید کےقتل میں ملوث ہونےکاانکشاف کیا ہے۔