شجاع آباد: ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر خاتون کو گولیاں مار دیں

Published On 26 February,2024 07:13 am

شجاع آباد: (دنیا نیوز) شجاع آباد میں مسلح ڈاکوؤں نے خاتون کو لوٹنے کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے پر گولیاں مار دیں۔

تفصیلات کے مطابق شجاع آباد کے علاقے ٹبہ سیلاب میں 2 موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے خاتون کو روک کر لوٹنے کی کوشش کی تو اس نے شور مچانا شروع کر دی، پکڑے جانے کے ڈر سے ملزموں نے خاتون پر فائرنگ کر دی۔

گولی لگنے سے خاتون شدید زخمی ہو گئی جسے طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔