اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے تھانہ آبپارہ کی حدود جی سیون میں زیرو پوائنٹ کے قریب ناکے پر پولیس نے 2 موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزم گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے جنہیں حراست میں لے لیا گیا، گرفتار ملزموں سے اسلحہ برآمد کر لیا، پولیس نے دونوں ڈاکوؤں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔