فیصل آباد: (دنیا نیوز) سمندری میں رمضان پیکیج گھر گھر تقسیم نہ کرنے پر تین پٹواری معطل کر دیئے گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر سمندری سلیمان منشا نے راشن تقسیم پروگرام کے معائنے کے دوران کارروائی کی، معطل کئے گئے پٹواریوں میں علی رضا، احتشام احمد اور فائزہ اسلم شامل ہیں۔
پٹواریوں کے خلاف پیٍڈا ایکٹ کے تحت انکوائری بھی شروع کر دی گئی، اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ پٹواریوں نے حکومت پنجاب کی ہدایات کی سنگین خلاف ورزی کی۔