اےاین ایف کی کارروائیاں: 98 کلو منشیات برآمد ،16 ملزمان گرفتار

Published On 15 March,2024 09:16 am

کراچی:(دنیا نیوز)اےاین ایف کی13 کارروائیوں میں98 کلو منشیات برآمد ،16 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔

اے این ایف کی ٹیموں نے پشاور،اسلام آباد،سیالکوٹ،لاہور،راولپنڈی،سوہاوہ،فیصل آباد میں کارروائیاں کیں ،کارروائیوں کےدوران 88کلو400گرام چرس، 3کلو900گرام آئس ،1.2 کلو افیون، 2 کلو400گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

ترجمان اےاین ایف کا کہنا ہے کہ ٹیموں نے کریک ڈاؤن کے دوران ملزموں سے 135 ہیروئن بھرے کیپسولز،164گرام ویڈبربھی قبضے میں لی، گرفتارملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کر لئے گئے۔