اوکاڑہ: (دنیا نیوز) سابق ایم این اے راؤ اجمل کی پتنگ اڑاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی۔
اوکاڑہ پولیس نے ویڈیو منظر عام پر آتے ہی قانون کے مطابق فوری طور پر ایف آئی آر درج کر لی۔
سابق ایم این اے نے ایک سوشل میڈیا بیان میں پتنگ بازی کی ویڈیو کے 5 سال پرانی ہونے کا ذکر کیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور قانون کے مطابق میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنایا جائے گا۔