لاہور: (دنیانیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال کے 80 روز میں اغواء کی 514 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، اغواء کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 155وارداتوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ صدر ڈویژن کا 109 وارداتوں کیساتھ دوسرا نمبر ہے۔
رپورٹ کے مطابق اغواء کی وارداتوں میں سٹی ڈویژن 103وارداتوں کے ساتھ تیسرے، اقبال ٹاؤن ڈویژن 90 وارداتوں کے ساتھ چوتھے، سول لائن ڈویژن 33 وارداتوں کے ساتھ پانچویں اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن 18 وارداتوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔
شہر میں اغواءکی وارداتوں میں اضافہ ہونے کے باعث شہری خوف میں مبتلا ہو گئے جبکہ انویسٹی گیشن پولیس و اغواءبرائے تاوان سیل تمام ترکوششوں کے باوجود بھی متعدد مغویان کو بازیاب کروانے میں ناکام ہے۔