گجرات: (دنیا نیوز) گجرات میں 2 افراد کو قتل کر کے کویت فرار ہونے والے ملزم کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گجرات کے رہائشی ملزم نے گزشتہ سال مئی میں پیشی سے واپسی پر اپنے مخالف گروپ کے 2 افراد کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتارا تھا، واقعے کے بعد وہ فرار ہو کر بیرون ملک روانہ ہو گیا۔
پولیس نے ملزم کی کویت موجودگی پر انٹرپول کے ذریعے حوالگی کی درخواست کی جس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا، پاکستان پہنچنے پر ملزم کیخلاف مزید قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔