کراچی: کار سوار کو لوٹتے ہوئے ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

Published On 02 April,2024 02:41 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں شہری کو لوٹتے ہوئے ڈاکو لوگوں کے ہتھے چڑھ گیا، تشدد سے شدید زخمی ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر پہلوان گوٹھ کے قریب 2 مسلح ڈاکو کار سوار شہری سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ اس دوران پاس موجود لوگوں انہیں گھیر لیا، ایک ڈاکو نے فائرنگ بھی کی جس کی زد میں آ کر شہری زخمی ہو گیا۔

ڈاکوؤں کی جانب سے فائرنگ کے باوجود ایک کو دبوچ لیا گیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، ہاتھ لگے ڈاکو کو شہریوں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اس کی حالت خراب ہو گئی، زخمی ڈاکو کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔