کراچی : سی ٹی ڈی اور رینجرز کا مختلف علاقوں میں آپریشن، 5 مشتبہ افرادزیرحراست

Published On 04 April,2024 10:05 am

کراچی : (دنیانیوز) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق رینجرز اور سی ٹی ڈی نے شہر کے مختلف علاقوں میں انفارمیشن بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن چکرا گوٹھ، ابراہیم حیدری اور زمان ٹاؤن سے ملحقہ علاقوں میں کیا گیا۔

آپریشن میں پاکستان رینجرز ، سی ٹی ڈی اور علاقہ پولیس نے حصہ لیا، آپریشن میں 145 افراد کو چیک کرنے کے بعد کلیئر کیا گیا جبکہ 5 مشتبہ افراد کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ زمان ٹاؤن کے سپرد کیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن ڈی آئی جی ، سی ٹی ڈی اور پاکستان رینجرز کے افسران کے زیر نگرانی ہو رہا ہے۔