لاہور: (دنیا نیوز) رائیونڈ کے علاقہ میں موبائل فون نہ دینے پر 12 سالہ بچے نے خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق رائیونڈ کے علاقے مشن کالونی کے رہائشی 12 سالہ محمد آیان نے اپنی والدہ سے موبائل فون مانگا، آیان کی والدہ نے موبائل فون نہ دیا اور پڑوسیوں کے گھر چلی گئی، کچھ دیر بعد خاتون واپس گھر پہنچی تو آیان کی پھندا لگی لاش ملی۔
پولیس حکام کے مطابق آیان نے دیوار پر پڑے بانس میں رسی ڈال کر پھندا لگایا اور اپنی زندگی کا خاتمہ کر ڈالا، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے متاثرہ خاندان کے بیانات کی روشنی میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔