کندھکوٹ: (دنیا نیوز) قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا۔
رینجرز اور پولیس نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ باپ بیٹے سمیت تینوں مغویوں کو 4 دنوں میں بازیاب کرائیں گے، کامیاب مذاکرات کے بعد سھریانی برادری کی جانب سے مغویوں کی بازیابی کے لئے لگایا گیا دھرنا ختم کر دیا گیا۔
9 گھنٹے سے انڈس ہائی وے فلور ملز کے مقام پر دھرنا جاری رکھا گیا تھا، مظاہرین نے کہا کہ اگر مغوی بازیاب نہ ہوئے تو دوبارہ دھرنا دیں گے، دھرنا ختم ہونے کے بعد ٹریفک کی آمدورفت شروع ہو گئی۔