کراچی: (دنیانیوز) کراچی میں عید الفطر کے قریب آتے ہی بھتہ خورسرگرم ہوگئے ، دکان داروں کو بھتے کی پرچیاں ملنے لگیں۔
سعید آباد کے علاقے میں دودھ فروش کو دھمکی آمیز بھتے کی پرچی موصول ہوئی جس میں پانچ تاریخ کو 5 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا گیا۔
بھتہ خور کباڑی مارکیٹ میں دکان پر پرچی پھینک کر گئے ، دودھ فروش کی جانب سے رینجرز اور پولیس کو اطلاع دے دی گئی، پرچی پر تحریر کیا گیا کہ پانچ تاریخ کو پانچ پیٹی چاہیے، زندگی یا موت آپ کے ہاتھ میں ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، دکان کے اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہیں۔