اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ میں معمولی تلخ کلامی پر رکشہ ڈرائیور کو قتل کر دیا گیا، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق قتل کا افسوسناک واقعہ اوکاڑہ کے نواحی علاقے میں پیش آیا جہاں معمولی تلخ کلامی پر نامعلوم ملزمان نے رکشہ ڈرائیور کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا، مقتول چار معذور بچوں کا باپ اور گھر کا واحد کفیل تھا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، ڈی پی او اوکاڑہ نے رکشہ ڈرائیور کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔