کراچی: مبینہ مقابلے کے بعد ڈاکو گرفتار، ٹھل میں میاں بیوی لٹ گئے

Published On 11 April,2024 06:37 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، ٹھل میں ڈاکوؤں نے میاں بیوی کو لوٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلبرگ میں مبینہ مقابلہ ہوا اس دوران ایک ڈاکو پولیس کی گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا جسے حراست میں لے لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، گرفتار ملزم سے اسلحہ اور موبائل برآمد کر کے تھانے منتقل کر دیا۔

دوسری جانب سندھ کے علاقے ٹھل میں بی سیکشن تھانے کے سامنے موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر میاں بیوی سے طلائی زیورات، نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے، پولیس نے متاثرین کی درخواست پر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔