خضدار: (دنیا نیوز) خضدار میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ خضدار کی تحصیل زہری میں ثمری چوک چشمہ کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک ہی خاندان کے 3 افراد کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں تینوں موقع پر دم توڑ گئے۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، فائرنگ کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔