کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی سمیت2ملزمان گرفتار

Published On 09 April,2024 09:56 am

کراچی: (دنیانیوز) ضلع کیماڑی، تھانہ سائیٹ اے پولیس کا موٹرسائیکل سوارمسلح ڈکیتوں سےمبینہ مقابلہ ہوا ، اس دوران زخمی ڈاکو سمیت دوملزم گرفتار کرلیے گئے ۔

پولیس کے مطابق گشت پرمامورپولیس پارٹی نےموٹرسائیکل سوار2 مشتبہ ملزمان کوروکنے کی کوشش کی، میٹروول میٹرولائن ہسپتال کے پاس ملزمان اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک زخمی سمیت 2ملزمان گرفتارکرلیے گئے۔

ایس ایس پی کیماڑی کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت راشد منہاس اور فضل خالق کے نام سے ہوئی ،ملزمان سے اسلحہ و موٹرسائیکل بھی برآمدکرلی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار زخمی ملزم کوہسپتال منتقل کرکے مقدمات کا اندراج و مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے ۔
 

Advertisement