ٹوبہ ٹیک سنگھ: (دنیا نیوز) زہریلی چائے پینے سے مرنے والی خاتون نازیہ بی بی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی۔
رپورٹ کے مطابق خاتون کے جسم پر تشدد کے کوئی نشانات نہیں تھے، نازیہ بی بی کا ابتدائی پوسٹ مارٹم میڈیکل بورڈ کی زیرنگرانی کیا گیا، پولیس رپورٹ کی روشنی میں نازیہ بی بی کی موت زہر خورانی کے باعث ہوئی۔
نازیہ بی بی کے پوسٹ مارٹم سے سیمپلز پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی بھجوا دیئے گئے، موت کی وجہ کا حتمی تعین پی ایف ایس اے رپورٹ کے بعد ممکن ہو گا۔