کراچی : بچے نے حاضردماغی سے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

Published On 08 April,2024 08:37 am

کراچی : (دنیا نیوز/ویب ڈیسک ) کراچی کے علاقے گلشن معمار گبول گوٹھ میں بچے نے کمال بہادری اور حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی، مبینہ پولیس مقابلے میں2ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔

پولیس کے مطابق اہل خانہ کی اطلاع پر پولیس نے بروقت پہنچ کر گھر میں گھسنے والے ڈاکوؤں کو گھیر لیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے خواتین اور بچے کے ہاتھ رسیوں سے باندھے اور لوٹ مار شروع کردی ، اسی دوران بچے حسنین نے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دانتوں سے اپنی رسی کھول لی اور پھر والدہ کے ہاتھ کھولے، والدہ نے فون کر کے پولیس بلالی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت سمیر اور سونو کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان سے اسلحہ برآمد کرلیاگیا، مزید تفتیش جاری ہے۔