پاکپتن: (دنیا نیوز) پاکپتن میں مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکو کے ورثاء نے پولیس پر بیٹے کو ناجائز قتل کرنے کا الزام عائد کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے علاقے ساہیوال روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ ہوا اس دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو کو گرفتار کر لیا گیا، ہلاک ہونے والے مبینہ ڈاکو کے ورثاء نے پولیس پر بیٹے کو ناجائز قتل کرنے کا الزام عائد کر دیا ہے۔
مقتول کے ورثا نے چوک جمال پر احتجاج کیا جس کی وجہ سے چوک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہو گیا، مظاہرے کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، ورثاء نے کہا کہ ہمارا بیٹا ڈاکو نہیں تھا پولیس نے ناجائز مارا، اعلیٰ حکام نوٹس لے کر انصاف دلوائیں۔