لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس نے ڈکیتی کی واردات ناکام بناتے ہوئے مبینہ مقابلے میں 2 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ملت پارک میں موٹرسائیکل سوار 2 مسلح ڈاکو دکان میں لوٹ مار کر رہے تھے کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی۔
جوابی کارروائی کے دوران 2 ڈاکو گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گئے، مرنے والے ڈاکوؤں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، ملزم سنگین نوعیت کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے، پولیس نے اسلحہ برآمد کر کے تھانے منتقل کر دیا۔