شکارپور: پولیس نے بروقت کارروائی کر کے 8 سالہ بچہ بازیاب کروا لیا

Published On 11 April,2024 02:17 am

شکارپور: (دنیا نیوز) شکارپور میں پولیس کی جانب سے بروقت کارروائی کر کے 8 سالہ بچے کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خفیہ معلومات کی بناء پر سندھ پولیس کی جانب سے شکارپور میں کچے کے علاقے کوٹ شاہو میں کارروائی کی گئی، اغواء کار بچے کو ایک سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے کہ پولیس نے کوشش ناکام بناتے ہوئے بچے کو بازیاب کروا لیا۔

پولیس کے مطابق ملزموں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کی جبکہ جوابی کارروائی کے دوران مغوی بچے کو چھوڑ کر فرار ہو گئے، پولیس نے ملزموں کی تلاش کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے، واضح رہے کہ 8 سالہ بچے کو 23 مارچ کو اغوا کیا گیا تھا۔