شکار پور: (دنیا نیوز) ضلع شکارپور کے 78 پولیس اہلکاروں کے کچے کے ڈاکوؤں کے ساتھ قریبی روابط کا انکشاف ہوا ہے۔
ایس ایس پی شکارپور عرفان سموں نے آئی جی سندہ کو خط لکھ دیا جس میں انہوں نے ڈاکوؤں کے ساتھ روابط رکھنے والے پولیس اہلکاروں کو ضلع بدر کرنے کی سفارش کردی۔
ایس ایس پی شکار پور کی جانب سے آئی جی سندھ کو ارسال خط میں لکھا گیا کہ ضلع شکارپور کے 78 پولیس اہلکار ڈاکوؤں کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے، مزکورہ پولیس اہلکار کچے کے ڈاکوؤں کو ڈکیتی ، روڈ رابری اور اغوا برائے تاوان میں سہولت کاری فراہم کر رہے ہیں۔
ایس ایس پی کے مطابق پولیس اہلکار بھتہ خوری اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں، مزکورہ پولیس اہلکار ڈاکوؤں منشیات فروشوں و دیگر جرائم پیشا افراد کو پولیس کاروائی کی پیشگی اطلاع بھی دیتے ہیں جس کے باعث پولیس ریڈ کامیاب نہیں ہوتے۔
عرفان سموں کے مطابق جرائم پیشہ افراد سے قریبی تعلق رکھنے والے اہلکاروں میں 20 ہیڈ کانسٹبلز اور 58 کانسٹبلز شامل ہیں۔