کراچی: ڈاکو شہری سے ایک کروڑ روپے لوٹ کر فرار، مبینہ مقابلہ، 2 ملزم گرفتار

کراچی: ڈاکو شہری سے ایک کروڑ روپے لوٹ کر فرار، مبینہ مقابلہ، 2 ملزم گرفتار

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ اے تھانے کی حدود میں شہری مبینہ طور پر ایک کرورڑ روپے سے زائد کی رقم لے کر جا رہا تھا کہ راستے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسے روک لیا اور اسلحے کی نوک پر رقم اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا اس دوران 2 ڈاکو گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے جنہیں حراست میں لے لیا گیا، ملزموں کی شناخت محسن اور کامران کے ناموں سے ہوئی ہے، پولیس نے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر کے ڈاکوؤں کو تھانے منتقل کر دیا۔