لاہور: (دنیا نیوز) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے، 24 گھنٹے میں مزید 9 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 166 مقامات سے بجلی چوری پکڑی گئی، 69 کے خلاف مقدمات درج ہوئے، پکڑے جانے والے کنکشنز میں 6 کمرشل، 1 زرعی، 1 انڈسٹریل اور 158 گھریلو کنکشنز شامل ہیں، تمام کنکشنز منقطع کر کے 1 لاکھ 36 ہزار 2 سو 35 یونٹس ڈیٹکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 29 لاکھ 30 ہزار 8 سو 76 روپے ہے۔
چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ بجلی چوری میں ملوث 70 ہزار 7 سو 59 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر 29 ہزار 9 سو 49 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔