راولپنڈی: (دنیا نیوز) ریٹائرڈ سرکاری افسر کا پراسرار قتل، لاش گھر سے برآمد کرلی گئی۔
تھانہ روات پولیس کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ریٹائرڈ سرکاری آفیسر محمود کی لاش گھر میں ملنے کی اطلاع ملی، ریٹائرڈ افسر گھر میں اکیلا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ریٹائرڈ افسر کو سرپر گولی مار کر قتل کیا گیا، نامعلوم قاتلوں نے واردات کے بعد گھر باہر سے لاک کردیا۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔