عارف والا: (دنیا نیوز) عارف والا میں میکے گئی خاتون کو مبینہ طور پر والدین نے زہر دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تفصیلات کے مطابق عارف والا کے علاقے تھانہ احمد یار کی حدود میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون اپنے میکے گئی ہوئی تھی کہ اس دوران والدین نے مبینہ طور پر زہر دے دیا جس کے نتیجے میں خاتون کی موت واقع ہو گئی۔
خاتون کی موت کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، مرنے والی خاتون کی شوہر نے الزام لگایا کہ میری بیوی کو اُس کے والدین نے زہر دیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے والدین کو گرفتار کر لیا۔
ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ والدین کو مقتولہ کی پسند کی شادی کا رنج تھا، لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، رپورٹ آنے کی بعد موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔