اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ یارک کی حدود میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد شہادت کے واقعہ کی مذمت کی ۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فائرنگ سے کسٹم اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہدا کی درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا گو ہیں، کسٹم انسپکٹر حسنین ترندی، کانسٹیبل زیاد خان اور ملازم محمد عامر کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قوم پر عزم ہے۔
واضح رہے ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ یارک کی حدود میں ٹول پلازہ کے قریب کسٹم اہل کاروں پر نامعلوم نے فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر انسپکٹر اور کانسٹیبل موقع پر ہی شہید ہوگئے۔