متنازع بیان دینے پر رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت کو نوٹس

متنازع بیان دینے  پر رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت کو نوٹس

نوٹس ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے نوٹس جاری کرتے ہوئے شیر افضل مروت کو آج طلب بھی کرلیا ہے۔

واضح رہے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے ضمنی الیکشن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی ہے جس پر شیر افضل مروت نے بیان دیا تھا کہ وہ کسی دفعہ 144 کو نہیں مانیں گے۔