شجاع آباد: تیز رفتار آئل ٹینکر نے پیدل چلنے والی 3 خواتین کو روند ڈالا

Published On 22 April,2024 06:56 am

شجاع آباد: (دنیا نیوز) شجاع آباد میں آئل ٹینکر نے پیدل چلنے والی 3 خواتین کو کچل دیا، ایک جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک حادثہ شجاع آباد میں مین شاہراہ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے سڑک پر پیدل چلنی والی 3 خواتین کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 1 خاتون موقع پر دم توڑ گئی جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئیں۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والی خواتین کو طبی امداد دی جا رہی ہے، خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔