حیدر آباد: (دنیا نیوز) حیدر آباد میں منگنی کی تقریب کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں بزرگ شہری جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ حیدر آباد کے علاقے ضلع جامشورو میں پیش آیا جہاں منگنی کی تقریب میں موجود افراد نے خوشی میں ہوائی فائرنگ کی، اس دوران گولیاں لگنے سے 70 سالہ شخص موقع پر دم توڑ گیا۔
واقعے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے واقعے کے ذمہ داروں کو حراست میں لے کر مزید تفتیش بھی شروع کر دی ہے۔