نوشہرہ: (دنیا نیوز) نشے کیلئے پیسے نہ ملنے پر نوجوان نے تعش میں آکر باپ اور بھائی کی جان لے لی۔
افسوسناک واقعہ پبی کے علاقے بانڈہ بنی میں پیش آیا جہاں آئس کے نشئی بیٹے نے نشہ کی رقم نہ ملنے پر مشتعل ہوکر فائرنگ کردی، فائرنگ سے والد اور جواں سالہ بھائی موقعہ پر جابحق، تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم بیٹا ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، زخمیوں اور جابحق افراد کو میاں راشد میموریل ہسپتال پبی منتقل کردیاگیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی والدہ کی مدعیت میں سگے بیٹے کے خلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزم کو جلد تلاش کرکے گرفتار کرلیا جائے گا۔