صوابی: (دنیانیوز) ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا۔
پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ صوابی کے علاقے گدون چنئی میں پیش آیا جہاں 15 سالہ لڑکا واصف پستول کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا کہ اس دوران گولی چل گئی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔