لاہور: (دنیانیوز) گجر پورہ کے علاقے میں نوبیاہتا دلہن کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق 28 سالہ طیبہ کی 10 روز قبل سلیمان نامی شہری سے شادی ہوئی تھی، سلیمان پہلے سے شادی شدہ تھا لیکن طیبہ کو نہیں بتایا تھا، کل رات کے آخری پہر طیبہ نے اپنے اہل خانہ کو فون پر بتایا کہ سلیمان نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔
پولیس کا بتانا ہے کہ آج صبح طیبہ کی پھندا لگی لاش فلیٹ سے برآمد ہوئی ہے ، پولیس نے طیبہ کے خاوند سلیمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔