مغویوں کی بازیابی کیلئے پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن، 12 مشتبہ افراد گرفتار

Published On 03 May,2024 09:34 pm

کندھکوٹ: (دنیا نیوز) مغویوں کی بازیابی کیلئے پولیس اور رینجرز نے ڈاکوؤں کیخلاف مشترکہ آپریشن کیا۔

کندھکوٹ پولیس کے مطابق آپريشن سبزوئی گینگ کیخلاف کیا گیا، دوران کارروائی 12 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے، دوران آپريشن پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

ایس ایس پی بشیر بروہی نے بتایا ہے کہ سی سیکشن تھانے کی حدود کچے میں آپریشن کیا جا رہا ہے، ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے اور مورچے تباہ کر دیئے گئے ہیں۔