ملتان: (دنیا نیوز) بزرگ شہری پر تشدد کرنے والے تین ملزموں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
تھانہ صدر کے علاقہ رضا آباد میں لین دین کے معاملہ پر ملزمان نے بزرگ شہری کو لکڑی سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمان نے تشدد کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر ڈال دی جو وائرل ہوئی۔
پولیس نے وقوعے کے بارے میں سوشل میڈیا پیج پر شہریوں سے مدد مانگی، پولیس نے بزرگ شہری کو ٹریس کر لیا اور تشدد کا نشانہ بنانے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق تمام لوگ آپس میں پولٹری کا کاروبار کرتے تھے، لین دین کے معاملے پر بزرگ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔