رینالہ خورد میں مبینہ پولیس مقابلہ،2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published On 25 May,2024 09:04 am

رینالہ خورد:(دنیانیوز) تھانہ ستگھرہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق موٹرسائیکل سوار چار ڈاکو شہری سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین رہے تھے، پولیس کے موقع پر پہنچنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ زخمی ڈاکوؤں کی شناخت احمد علی اور غلام رسول کے نام سے ہوئی ہے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق زخمی ڈاکو سنگین جرائم میں مطلوب تھے۔