اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زیر حراست 2 خطرناک ملزم ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس زیر حراست 2 ڈاکوؤں کو ریکوری کے سلسلے میں لے کر جا رہی تھی کہ اوکاڑہ کے علاقے تھانہ صدر دیپالپور کی حدود نواحی گاؤں 47 ڈی کے قریب گھات لگائے ملزموں نے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کیلئے پولیس پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے زیر حراست دونوں ڈاکو مارے گئے، فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ڈی پی او نے کہا کہ پولیس نے شہر کی ناکہ بندی کر دی، فرار ہونے والے ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔