لاہور:(دنیا نیوز) قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والی سابق ماڈل و اداکارہ زینب جمیل کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔
ویڈیو بیان میں زینب جمیل نے کہا کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ میرے شوہر نے کرایا کیونکہ میرا شوہر 2 ماہ سے مجھے دھمکیاں دے رہا تھا۔
انہوں نےکہا کہ مجھے دھمکی آمیزپیغامات بھی دیے گئے تھے، میرے پاس ثبوت ہیں، پولیس کی تفتیش سے مطمئن نہیں ہوں۔
زینب جمیل کا کہنا تھا کہ میری جان کو خطرہ ہے اور میری مدد کی جائے، آئی جی پنجاب نوٹس لیں اور میری تفتیش کو شفاف بنایا جائے۔
واضح رہےبیوٹی پارلر کی مالکہ زینب جمیل پر بدھ کی دوپہر ڈیفنس میں موٹر سائیکل سوار دو افراد نے فائرنگ کی تھی، زینب کو 6 گولیاں لگیں، ڈیفنس پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا ، لیکن ملزم گرفتار نہ کرسکی ۔