نصیرآباد: (دنیانیوز) پولیس تھانہ خان کوٹ کی حدود میں عمرانی قبیلے کے دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد جان کی بازی ہارگئے۔
ایس ایچ او خان کوٹ کے مطابق گوٹھ علی شیر عمرانی اور گوٹھ زمان خان عمرانی کے رہائشیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس سے پانچ افراد موقع پر دم توڑگئے جبکہ تین زخمی ہوئے۔
ایس ایچ او خان کوٹ کاکہنا ہے کہ امام بخش صوبانی عمرانی کی نعش سول ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی لائی گئی ہے ، عمرانی قبیلے کے درمیان ہونے والا یہ مسلح تصادم پرانی دشمنی کانتیجہ ہے۔
پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔