گوجرانوالہ: تھانہ اروپ کے علاقہ سے اغوا ہونیوالے نوجوان کی لاش برآمد

Published On 02 June,2024 03:12 pm

گوجرانوالہ : (دنیانیوز) تھانہ اروپ کے علاقہ سے تین روز قبل اغوا ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے راحت کو تین روز قبل اغوا کیا تھا، ملزمان نے نوجوان کو قتل کر کے تیزاب سے چہرہ مسخ کر کے لاش نہر میں پھینک دی تھی ۔

پولیس کاکہنا ہے کہ نوجوان کی لاش نہر سے نکال کر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کی جا رہی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔