مردان: (دنیا نیوز) پراپرٹی ڈیلر اسماعیل اعوان قتل میں اس کی بیوی ملوث نکلی۔
ایس پی انوسٹی گیشن مردان ارشد نے جے آئی ٹی ممبران کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ پراپرٹی ڈیلر اسماعیل اعوان کی بیوی کے ملزم عمرفاروق کے ساتھ تعلقات تھے، ملزمہ خاتون نے دیگر دو ملزمان سے ملکر شوہر کے قتل کا منصوبہ بنایا۔
ایس پی مردان نے کہا کہ شہر کے معروف پراپرٹی ڈیلر اسماعیل کو 6 دن قبل گھر کے اندر قتل کیا گیا تھا،ملزمہ خاتون سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، کیس میں گرفتار ملزم عمر فاروق پراپرٹی ڈیلر اسماعیل کا سابق ملازم تھا۔