کراچی: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس حیدرآباد اور کراچی نے تقریباً 22 ارب روپے کا ٹیکس فراڈ پکڑ لیا۔
ایف بی آر کے مطابق رحمان انٹرپرائزز کیخلاف 10 ارب، زیڈ اے امپیکس کیخلاف 11.69 ارب روپے ٹیکس فراڈ کے مقدمات درج کر لیے گئے، دونوں گروپس کا جعلی کمپنیاں بنانے اور جعلی انوائسز جاری کرنے میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
حکام ایف بی آر کے مطابق فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی طرف سے تحقیقاتی رپورٹس میں دھوکہ دہی پر مبنی سرگرمیوں کی بھی توثیق ہوئی، ایف بی آر اور فیلڈ فارمیشنز ٹیکس فراڈ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔
ایف بی آر کے مطابق جعل سازوں کے کڑے احتساب سے اربوں روپے کے محصولات کی حفاظت یقینی بنائی جاسکے گی۔