اسلام آباد :(دنیا نیوز) آئندہ مالی سال ایف بی آر کیلئے 12 ہزار 9 سو ارب روپے ٹیکس ہدف مقرر کرنے کی تجویزپیش کردی۔
ذرائع معاشی ٹیم کے مطابق وزیر اعظم کی بریفنگ میں ایف بی آر نے آئندہ مالی سال 15 سو ارب روپے سے زائد نئے ٹیکسز لگانے کی تجویز دی ہے، وزیراعظم نے تجاویز کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی۔
معاشی ٹیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ درآمدی سامان پر ٹیکس ڈیوٹیز بڑھانے، فوڈ آئٹم پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم ، ودہولڈنگ ٹیکس، سیلز ٹیکس چھوٹ ختم، کسٹم ڈیوٹیز کی شرح بڑھانے کی تجاویز بھی وزیر اعظم کی بریفنگ میں شامل تھیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ درآمدی فوڈ آئٹم کی سپلائی پر سیلز ٹیکس شرح بڑھانے اور سولر پینل پر سیلز ٹیکس کی تجویز آئندہ وفاقی بجٹ کیلئے آئی ایم ایف نے تمام ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی شرط عائد کی۔