نان فائلرز کی 85 ہزار سمیں بلاک کر دی گئیں

Published On 04 June,2024 08:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی اے نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نان فائلرز کی 85 ہزار سمیں بلاک کی گئیں۔

ایف بی آر حکام نے بتایا کہ پی ٹی اے کو یومیہ 5 ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا فراہم کررہے ہیں، اب تک 90 ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا فراہم کیا گیا، انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر سمیں بحال کی جا رہی ہیں۔

ایف بی آر حکام نے مزید بتایا کہ اب تک 14 ہزار سمیں بحال ہوچکی ہیں۔