اسلام آباد: (دنیا نیوز) موٹروے پولیس انسپکٹر کو اختیارات سے تجاوز کرنے پر معطل کر دیا گیا۔
واقعہ ایم ون برہان کے قریب پیش آیا، چالان کرنے کے بعد پولیس آفیسر نے ڈرائیور کو دھمکانے کی کوشش کی تھی۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق سیکٹر کمانڈر ایم ون نے ڈی ایس پی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
موٹروے پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ موٹر وے پولیس افسر کی غلطی ثابت ہوئی تو قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔